ظہیرکیساتھ سکرپٹ سمیت ہرچیزشیئرکرتی ہوں :سوناکشی سنہا

ممبئی (شوبزڈیسک )سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال کے ساتھ اپنی محبت بھری کہانی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت میں رہنا اتنا ہی آسان ہے۔۔
جتنا محبت میں مبتلا ہونا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب آپ کا ساتھی بھی اسی پیشے سے تعلق رکھتا ہو تو معاملات آسان ہو جاتے ہیں۔ جب ہم ڈیٹنگ کر رہے تھے ، تو ہم بہترین دوست بن جاتے تھے اور ایک دوسرے کے بارے میں ہر بات کرتے تھے ، ہم گھر میں اپنے کام کے بارے میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، ہمارا کام ہماری زندگی کا ایک بڑا حصہ ہے ، مجھے اس کی رائے لینا پسند ہے اور وہ بھی میری رائے کو اہمیت دیتا ہے ، ہم اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی ہر بات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جیسے میری سکرپٹس، وہ پہلا شخص ہوتا ہے جس کے ساتھ میں سب کچھ شیئر کرتی ہوں، حتیٰ کہ اگر کوئی ورک میٹنگ بھی ہو تو میں اسے سب کچھ بتاتی ہوں، اس سے مجھے نیا نقطۂ نظر ملتا ہے ۔