کاسٹنگ کاؤچ بارے میری لیک ویڈیو جعلی ہوسکتی :شروتی نارائنن

ممبئی (شوبزڈیسک )جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل اداکارہ شروتی نارائنن نے اپنے حوالے سے کاسٹنگ کاؤچ ویڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے۔۔
اشارہ دیا کہ یہ جعلی ہوسکتی ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل شروتی نارائنن کے پرستار اس وقت حیران رہ گئے تھے جب ایک خبر اس وقت شہ سرخی بنی جس میں انکی کاسٹنگ کاؤچ ویڈیو کے لیک ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم اب شروتی نارائنن نے اس حوالے سے اشارہ دیا ہے کہ وائرل ویڈیو جھوٹی اور آرٹیفیشل اینٹلی جنس پر مبنی ہے ۔حال ہی میں شروتی نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر ایک انفلوئنسر کی ویڈیو شیئر کی اور وضاحت کی کہ آے آئی جنریٹڈ ویڈیوز بنانا کس قدر آسان ہے ۔اس کے بعد انہوں نے اپنی مبینہ وائرل ویڈیو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اور ایک نوٹ تحریر کیا۔ جس میں انھوں نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے اور اعتراف کیا کہ اس صورتحال سے نمٹنا مشکل ہوگیا ہے ۔