کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک کی سرجری ، دعاؤں کی درخواست

دبئی (شوبزڈیسک )کینسر میں مبتلا اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک سرجری کے بعد صحت کی جانب گامزن ہیں۔۔
تاہم انہوں نے مداحوں سے مسلسل دعائیں کرتے رہنے کی درخواست کردی۔ انجلین ملک نے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سرجری کردی گئی اور وہ بہتر صحت کی جانب گامزن ہیں۔اداکارہ نے مداحوں سے مسلسل دعائیں کرتے رہنے کی اپیل بھی کی۔سرجری سے قبل انجلین ملک کی تین کیموتھراپیاں کی گئیں جس کی تصاویر بھی انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔