عائزہ اور دانش کی اپنے بچوں کی تصاویر و ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی درخواست

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بچوں حورین تیمور اور ریان تیمور کے نام سے منسوب سرگرم سوشل میڈیا پیجز اور۔۔۔
دیگر سے درخواست کی ہے کہ بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے ان کی تمام تصاویر و ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو اپنی دعاؤں میں رکھیں اور دعا کریں کہ اللّٰہ ہمیں ان کی بہترین طریقے سے پرورش کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔