آئمہ بیگ نے عرصہ دراز بعد نئی ویڈیو شیئر کر دی

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے عرصۂ دراز کے بعد انسٹاگرام پر اپنی آواز کا جادو جگاتی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں انہیں امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ اریانا گرانڈے کا گانا ‘وی کانٹ بی فرینڈز’ گاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔آئمہ بیگ نے اپنی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ بہت زیادہ سوچے بغیر پوسٹ کر دی، اگر آپ سن رہے ہیں تو براہِ کرم اپنے ہیڈ فون لگانا نہ بھولیں۔انسٹاگرام اکاؤ نٹ پر6.6ملین فالوورز رکھنے والی آئمہ بیگ کی اس ویڈیو پر ان کے مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی نئی ویڈیو پر خوشی کا ظہار کر رہے ہیں۔