وینا ملک نے اپنی میوزک ویڈیو کی جھلکیاں شیئر کر دیں

وینا ملک نے اپنی میوزک ویڈیو کی جھلکیاں شیئر کر دیں

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ، کامیڈین، گلوکارہ و ماڈل وینا ملک طویل عرصہ شوبز سے دور رہنے کے بعد ایک بار پھر چھا جانے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وینا ملک گزشتہ دنوں اپنی میوزک البم کی ریکارڈنگ میں مصروف تھیں۔انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بتایا کہ وہ آج کل اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈ کروا رہی ہیں۔ اداکارہ نے پہلے اپنی میوزک ویڈیوز کا بی ٹی ایس شیئر کرتے ہوئے ان پر اپنا نیا آنے والا گانا بھی لگایا تھا جسے اب ہٹا دیا گیا ہے ۔وینا ملک کی جانب سے شیئر کی گئی متعدد تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی ان پوسٹس میں ان کے ساتھ ایک بار پھر وہی نواجون لڑکا دیکھا جا سکتا ہے جس سے متعلق سوال پر اداکارہ بات گول کر گئی تھیں۔یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک آج کل متعدد پراجیکٹس میں مصروف ہیں جن میں مزاحیہ شو سمیت میوزک البم موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں