ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم میں ڈیبیو کیلئے 3 کروڑ کا معاوضہ لیا

ممبئی(شوبزڈیسک)تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے،اس فلم سے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ مزید یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ کرکٹر نے 2024 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری سیزن کے دوران اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔