نیٹ فلکس سیریز ایڈولیسنس نے اسٹرینجر تھنگز 3 کو پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس(شوبزدیسک)نیٹ فلکس سیریز ایڈولیسنس Adolescence نے اسٹرینجر تھنگز 3 Stranger Things کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایڈولیسنس کو ریلیز کے 3 ہفتوں میں 96.7 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں ۔یہ سیریز نیٹ فلکس کے 93 ممالک کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنا چکی ہے۔ سیریز کی کہانی ایک 13 سالہ لڑکے جمی ملر کے گرد گھومتی ہے، جسے اپنے سکول کی ایک لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔