برطانوی اداکار رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد

لندن(شوبزڈیسک)برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔ رسل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔
رسل برانڈ پر دو مرتبہ جنسی زیادتی، ایک بار زبردستی جنسی عمل اور ایک بار جنسی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ یہ الزامات چار مختلف خواتین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، 49 سالہ رسل برانڈ 2 مئی کو لندن کی عدالت میں پیش ہونگے۔