اوتار 3 کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر ’’سینماکون‘‘ میں نمائش کیلئے پیش

ممبئی (شوبزڈیسک) معروف فلمساز جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ سیریز اوتار کی تیسری فلم ‘اوتار: فائر اینڈ ایش’ کا پہلا ٹریلر ‘‘سینماکون’’ میں جاری کر دیا گیا۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دیگر سیکوئلز کی طرح تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،کیمرون نے فلم کے پہلے ٹریلر کی نمائش میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ میں فلم کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ فلم 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی جو پہلے کی 2 فلموں سے زیادہ کمائی کر سکتی ہے۔