مائیکل جیکسن پر بننے والی بائیوپک کی ریلیز میں سال کی تاخیر متوقع
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)موسیقی کی دنیا کے بادشاہ آنجہانی پاپ سٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بائیوپک کی ریلیز میں ممکنہ طور پر ایک سال کی تاخیر متوقع ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں اداکارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن بائیوپک کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ متنازعہ مناظر کی دوبارہ عکس بندی (ری شوٹس) بتائی جا رہی ہے ۔سٹوڈیو لائنس گیٹ کے سی ای او جون فیلتھائمر کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ فلم "Michael" اب مالی سال 2025 میں ریلیز نہ ہو سکے ، جس سے مالی سال 2026 کے نتائج متاثر ہوں گے ۔