شہزاد رائے نے اپنا کلاسک گانا آنٹیوں کے نام کردیا
لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار شہزاد رائے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے کلاسک گانے کو نئے انداز میں گاکر اسے لڑکیوں کے بجائے ‘آنٹیوں’ کے نام کردیا۔
شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اپنے پرانے گانے ‘تیرا مکھڑا حسیں جادو کر گیا’ کو گاتے ہوئے اس میں ‘لڑکیوں’ کے بجائے ‘آنٹیوں’ کا ذکر کیا۔گلوکار نے گانے کے بول تبدیل کرتے ہوئے گنگنایا کہ انہوں نے دیکھی ہیں ‘آنٹیاں’ بڑی حسیں لیکن تیرے جیسا کوئی نہیں۔ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور خواتین نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ جب گلوکار نے گانا ریلیز کیا تھا، تب وہ لڑکیاں تھیں، اب آنٹیاں بن چکی ہیں۔