اذان سمیع نے پہلا پروجیکٹ حاصل کرنے کیلئے کئی آڈیشنز دئیے
لاہور(شوبز ڈیسک)ہدایتکار امین اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ اذان سمیع خان نے زیبا بختیار کا بیٹا ہونے کے باوجود بھی پہلا پروجیکٹ حاصل کرنے کیلئے کئی آڈیشنز دئیے ۔
امین اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ اذان نے اپنا پہلا پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی تھی۔امین اقبال نے مزید بتایا کہ اذان نے کئی آڈیشنز دئیے جب مومنہ درید کو یقین ہوگیا کہ وہ اس پر اپنا پیسہ لگا سکتی ہیں پھر اذان کو منتخب کیا گیا۔