سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کی تردید کر دی

سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کی تردید کر دی

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ سونا حسین نے اداکاری کے شعبے کو خیرباد کہنے کی تردید کردی۔

اداکارہ نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران اداکاری چھوڑنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے پراجیکٹس کرنا کم کردیا ہے، اداکاری کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اب پوری زندگی اداکاری بھی نہیں کی جا سکتی۔ اب میں پروڈکشن میں قسمت آزمانا چاہتی ہوں، پروڈکشن میں آپ وہ سب کر سکتے ہیں جو بطور اداکار کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکشن کا حصہ ہوتے ہوئے آپ اپنی پسند کی کاسٹ کے ساتھ اپنی پسند کا پراجیکٹ بنا سکتے ہیں، اداکاری سے زیادہ پروڈکشن میں مزہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں