ہانیہ عامر کی حج کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کی سیر

لاہور(شوبزڈیسک )ہانیہ عامر حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کی سیر کرنے لگیں۔
ہانیہ عامر اس وقت اپنی والدہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ روحانی لمحات گزارنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر عبایہ پہنے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے ۔