شوہر کے فراڈ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں:نادیہ حسین

 شوہر کے فراڈ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں:نادیہ حسین

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 انہیں ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے جو انہوں نے اس لئے لی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایف آئی اے انہیں گرفتار کرسکتا ہے ۔ شوہر عاطف خان کی بیوی ہونے کے علاوہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں صرف انکی شہرت کی وجہ سے اس کیس کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بار بار واضح کیا کہ ان کا اس کیس سے ‘زیرو’ تعلق ہے اس لئے مجھے خبروں کی سُرخیوں سے دور رکھیں۔ ان کے شوہر پر بھی الزام لگایا جارہا ہے اور ان کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کیس کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ صحافی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس سے متعلق رپورٹنگ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں اس لئے وہ میرا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ میرا شوہر کے آفس اور شوہر کے کام یا شوہر کا میرے کام میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں