ہالی ووڈ پروڈیوسر جنسی زیادتی کے کیس میں مجرم قرار

لاس اینجلس(شوبزڈیسک )بدنامِ زمانہ ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹائن کو نیویارک میں دوبارہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔
12 رکنی جیوری نے 5 روز کی مشاورت کے بعد ہاروی وائنسٹائن کو سابق پروڈکشن اسسٹنٹ مریم ہیلی پر جنسی زیادتی کے الزام میں قصوروار قرار دیا جبکہ کاژا سوکولا کے کیس میں انہیں بری کر دیا گیا، اداکارہ جیسیکا مان سے متعلق ریپ کے الزام پر جیوری نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں دیا۔