جسٹن بیبر آپے سے باہر ہوگئے ، پاپارازی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

جسٹن بیبر آپے سے باہر ہوگئے ، پاپارازی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاپارازی سے تلخ کلامی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں جسٹن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے مالیبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر نجی حدود کی پامالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاپارازی سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔رپورٹس کے مطابق بیبر نے تقریباً 11 منٹ طویل بحث کے دوران متعدد بار سخت زبان استعمال کی اور تصویر کھینچنے والے افراد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں