طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر، عوام کا شدید ردِعمل

طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے  سے باہر، عوام کا شدید ردِعمل

کراچی(شوبز ڈیسک)طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر ہوگئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔۔۔

ایک کنسرٹ میں مداح نے طلحہ انجم پر بوتل پھینکی، اس واقعے پر طلحہ انجم کا پارہ ہائی ہوگیا، انہوں نے سٹیج پر ہی اس شخص کو للکارا اور بعد ازاں اسے بالوں سے پکڑ کر سٹیج پر گھسیٹ لیا، سکیورٹی اور مینجمنٹ نے اس شخص کو ہجوم سے نکال دیا۔ کچھ افراد نے ان کے رویے کو غیر مناسب کہا۔ ایک اور صارف نے کہا لگتا ہے یہ ہر کنسرٹ میں جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تاکہ ویڈیوز وائرل ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں