وویک اگنی ہوتری نے جان ابراہم کو درمیانے درجے کا اداکار قرار دیدیا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلمساز وویک اگنی ہوتری نے اداکار جان ابراہم کی اداکاری کی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہے کہ۔۔۔
وہ 5 لائنیں بھی روانی سے ادا نہیں کرسکتے ۔وویک اگنی ہوتری نے 2007 کی فلم دھن دھنا دھن گول کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر بات کی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بپاشا باسو اور جان ابراہم کا بریک اپ ہو گیا، میرے لیے یہ سب سنبھالنا مشکل ہوگیا،پورا نظام ایک ایسے اداکار کی سمجھ بوجھ پر چل رہا تھا جو درمیانے درجے کا تھا۔