ہم نے کوشش کی، لیکن نبھا نہ سکے ، عدنا ن سمیع کی زیبا بختیار سے طلاق پر گفتگو

لاہور(شوبز ڈیسک)عدنان سمیع نے زیبا بختیار سے طلاق سے متعلق کہا کہ ہم نے کوشش کی، لیکن نبھا نہ سکے ۔
گلوکار، موسیقار اور کمپوزر عدنان سمیع نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کا اور زیبا کا رشتہ ایک خوبصورت آغاز کے ساتھ جڑا، لیکن وقت کے ساتھ حالات بدلتے گئے اور آخرکار راستے الگ ہوگئے ۔عدنان سمیع نے کہا کہ رشتے محبت سے جڑتے ہیں، کبھی کبھی وقت کے ساتھ کچھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ رشتہ قائم نہیں رہ پاتا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فریق برا ہے بلکہ یہ قسمت کا معاملہ ہوتا ہے ۔