کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا

لاہور(شوبزڈیسک )کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے۔۔
کہ ان کے والد نے انہیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے ۔معاذ نے بتایا کہ ‘‘والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہے گا۔‘‘