اپنی محنت اور کام کے ذریعے خود کو منوا رہی ہوں:عینا آصف

 اپنی محنت اور کام کے ذریعے خود  کو منوا رہی ہوں:عینا آصف

کراچی (آئی این پی)ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ میں اپنی محنت اور کام کے ذریعے خود کو منوا رہی ہوں، لوگ میرے کام کو دیکھیں اور اس پر رائے دیں۔

ایک انٹرویو کے دوران پر عینا آصف نے کہا کہ ان کی عمر ہمیشہ ہی لوگوں کی دلچسپی کا موضوع رہی ہے ، اور ابتدا میں وہ اس قسم کی باتوں سے پریشان ہوتی تھیں، لیکن اب ان باتوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عینا آصف نے کہا کہ میں واقعی 16 سال کی ہوں اور اس سال 17 کی ہوجاؤں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں