طلاق کے بعد کا وقت انتہائی تکلیف دہ تھا:بریڈ پٹ

طلاق کے بعد کا وقت انتہائی تکلیف دہ تھا:بریڈ پٹ

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد کا وقت انتہائی تکلیف دہ تھا اور میں ہر ممکن کوشش کر رہا تھا کہ خود کو سنبھال سکوں۔

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کو ری بوٹ کرنے کی ضرورت تھی، مجھے جاگنے کی ضرورت تھی، میں زمین پر گر چکا تھا، گھٹنوں کے بل آ چکا تھا۔بریڈ پٹ نے بتایا کہ شراب نوشی سے نجات کے لیے پہلا الکوہولکس انانیمس سیشن میرے لیے مشکل تھا، پھر میں نے اس ماحول سے محبت کرنا شروع کر دی۔ اے اے سیشنز میں بیٹھ کر دیگر مردوں کی کہانیاں سننا، ان کی کمزوریاں، دکھ اور ان کا مزاح سننا ایک خاص تجربہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں