سردار جی 3میں ہانیہ شامل، بھارت میں تنازع کھڑا

ممبئی (آئی این پی)بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔۔۔
فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے نیا تنازع جنم لے چکا ہے ۔ بھارتی فلم ورکرز یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے تمام آئندہ منصوبوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے ، اس کے ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسرز پر بھی پابندی کی اپیل کی ہے ۔سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کیا جا رہا ہے ، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔