اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے

اداکار یاسر نواز کے  بھائی انتقال کر گئے

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کے اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔یاسر نواز نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے خبر دی کہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی۔

یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔ اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا سٹوری پر ٹیگ کیا۔ تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں