مارول کے ساتھ کام کرنا پرتعیش تجربہ تھا:ثمینہ احمد

مارول کے ساتھ کام کرنا  پرتعیش تجربہ تھا:ثمینہ احمد

لاہور (آئی این پی) سینئر اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ثمینہ احمد نے ہالی ووڈ میں مزید کام کرنے پر اپنا مؤقف واضح کردیا ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارول کے ساتھ کام کرنا ایک پرتعیش تجربہ تھا۔ ان کے پاس ہر وقت دو معاونین موجود ہوتے تھے ۔ اگرچہ سیٹ پر کام کی شدت زیادہ تھی مگر جب ماحول اور سہولیات اچھی ہوں تو محنت کرنا مشکل نہیں ۔ان کا کہنا تھا مجھے پہلا ہالی ووڈ پروجیکٹ بغیر کسی کوشش کے ملا، اگر قسمت میں مزید ہے تو خود ہی آ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں