پاکستانی مجھ سے حسد کا شکار ،عدنان سمیع کا مضحکہ خیز دعویٰ

پاکستانی مجھ سے حسد کا شکار ،عدنان سمیع کا مضحکہ خیز دعویٰ

ممبئی (آئی این پی) بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ان سے حسد کا شکار ہیں۔اب ایک نئے انٹرویو میں عدنان سمیع نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی مالی فائدے کے لیے بھارت کا رخ نہیں کیا۔۔۔

 کیونکہ جب وہ بھارت آئے تو انہوں نے پاکستان میں کروڑوں کی جائیدادیں چھوڑ دی تھیں۔عدنان سمیع نے کہا کہ بھارت کو اپنا گھر بنانا بھی میرا ایک باخبر اور سمجھدار فیصلہ تھا، میں جرمن، برطانوی، کینیڈین یا امریکی شہری بن سکتا تھا مگر میں نے بھارت کو چنا کیونکہ یہ میرے دل کا فیصلہ تھا اور یہی بات پاکستانیوں کو برداشت نہیں ہوتی۔ انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کا موازنہ ایک ایسے سابق عاشق سے کیا، جو اس وقت حسد میں مبتلا ہو جاتا ہے جب اس کا محبوب آگے بڑھ کر کسی اور کے ساتھ زندگی گزارنے لگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں