سردار جی 3کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

سردار جی 3کا پاکستان میں پہلے  دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

لاہور(آئی این پی)بھارتی پنجابی سینما کی تازہ ترین پیشکش سردار جی 3 نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔

بھارت میں متنازعہ قرار دئیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،جہاں پاکستان میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے ، فلم نے سلمان خان کی سلطان جیسی سپر ہٹ فلم کا پہلے دن کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں