برطانیہ،گلوکاروں کے فلسطین کی حمایت،اسرائیل مخالف نعرے
لندن (این این آئی)ریپ گانے والے Kneecap گروپ نے فلسطین کی حمایت میں اور گلوگار Bob Vylan نے مرگ بر اسرائیلی فوج کے نعرے لگائے -برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور۔۔۔
اسرائیل مخالف نعرے لگائے ۔ گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے کانسرٹ کے دوران فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا دئیے ۔ نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے ، مگر تاریخ کی درست سمت میں رہنا چاہتا ہے ، ہم آواز بلند کریں گے تو فلسطین کے معاملے پر دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں گے ۔ فیسٹیول میں ہی ریپ گلوکار Bob Vylan نے بھی فلسطین کو آزاد کرو اور مرگ بر اسرائیلی فوج کے نعرے لگائے ۔