جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی کی خوشی برباد کی تھی:عامر خان

جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی کی خوشی برباد کی تھی:عامر خان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سٹارعامر خان نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی کے دن جاوید میانداد کے۔۔

 تاریخی چھکے نے ان کی خوشی کو برباد کر دیاتھا۔عامر خان نے بتایا کہ گھر والوں کی مخالفت پر انہوں نے چھپ کر شادی کر لی جب وہ شادی کر کے گھر واپس آئے تو اس دن پاکستان اور بھارت کا میچ تھا، چونکہ بھارت وہ میچ جیت رہا تھا، تو وہ بہت خوش تھے کہ ان کی شادی کے دن بھارت میچ جیتے گا، لیکن ان کی خوشی اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب جاوید میانداد نے آخری بال پر چھکا مار دیا اور بھارت میچ ہار گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں