خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں:نعمان اعجاز

خدارا 200 یونٹ والی  بدمعاشی ختم کریں:نعمان اعجاز

لاہور (این این آئی)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔۔

 کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے ، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں، یہ ظلم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں