نوید رضا مرحوم عامر لیاقت کی بائیوگرافی فلم میں کام کرنے کے خواہاں
کراچی(شوبز ڈیسک)ڈراموں میں زیادہ تر ولن کے کردار ادا کرنے والے اداکار نوید رضا نے مرحوم عامر لیاقت کی زندگی پر فلم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے۔۔۔
اس میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کردی۔نوید رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے خاندان میں شوبز کا کوئی بھی فرد نہیں ہے ، ان کے ننیال اور ددیال میں زیادہ تر افراد سرکاری ملازمتیں کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی سرکاری ملازم کے طور پر کیریئر شروع کیا لیکن انہیں اداکاری کا شوق تھا ۔