ثناء نواز شو بز انڈسٹری کا دفاع کرنے لگیں

ثناء نواز شو بز انڈسٹری کا دفاع کرنے لگیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی موت پر شوبز پر ہونے والی تنقید کے بعد اداکارہ ثناء نواز انڈسٹری کا دفاع کرنے سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘جو کہہ رہا ہے کہ شوبز کی دوستیاں جھوٹی ہیں، منافق ہیں، انہیں کہنا چاہوں گی کہ چاہیے کسی کے بھی ہزاروں دوست ہوں، ساتھ کام کرنے والے ہوں لیکن جب انسان اندر سے زخمی ہوتا ہے ، تو وہ ٹوٹا ہوا شخص نہیں جڑ سکتا لیکن آپ کا اپنے والدین، بہن بھائی، ورثا سے رابطہ ہونا ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں