مس گرینڈ ملائشیا کا پجاری پر جنسی ہراسانی کا الزام

مس گرینڈ ملائشیا کا پجاری پر جنسی ہراسانی کا الزام

کوالالمپور(شوبز ڈیسک )سابق مس گرینڈ ملائشیا، اداکارہ اور ماڈل لیشالینی کاناران نے مندر میں پیش آنے والے ایک سنگین واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

مس گرینڈ ملائیشیا لیشالینی نے الزام لگایا کہ سیلانگور کے علاقے میں واقع ماریامّن مندر کے ایک پجاری نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔لیشالینی کے مطابق وہ حال ہی میں مذہب سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہی تھیں،پجاری نے انہیں مقدس پانی اور حفاظتی دھاگا دیا اور دعا کے بعد اپنے دفتر میں ملنے کو کہا۔ لیشالینی نے بتایا کہ جب وہ اس کے دفتر گئیں تو پجاری نے نازیبا انداز میں چھوتے ہوئے بلاؤز کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انکار پر وہ مبینہ طور پر زبردستی کرنے لگا تو وہ وہاں سے بھاگ آئیں پھر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں