منفی تبصرے کرنیوالوں کو سمجھنا چاہیے ابھی بچی ہوں، عینا

منفی تبصرے کرنیوالوں کو سمجھنا چاہیے ابھی بچی ہوں، عینا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی رنگت،جسامت اور اور کپڑوں سمیت دیگر چیزوں پر تبصرے کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ابھی وہ بچی ہیں۔

 ان کی عمر 16 سال ہے ۔عینا آصف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنے پہلے ہی ڈرامے سے پذیرائی ملی، اس وقت ان کی عمر 14 جب کہ اس وقت 16 سال ہے ، ابھی بھی وہ بچی ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ان کا تعلق ایسے گھرانے سے ہے ، جہاں ان کے جذبات، ان کی نادانیوں اور ان کے شوق کو سمجھا گیا، انہیں ان کی مرضی کے مطابق سیکھنے اور جینے دیا گیا، جس وجہ سے ان میں ہر گزرتے وقت بہتری آ رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں