کسی اداکار کو کوئی پریشانی ہے تو ہم موجود ہیں:فیصل قریشی
کراچی(این این آئی)اداکار فیصل قریشی نے انڈسٹری کے تمام فنکاروں کیلئے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ساتھی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں تو خود کو اکیلا نہ سمجھیں اور ان سے رابطہ کریں وہ اور ان کے ساتھ دیگر اداکار مدد کرنے کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فنکاروں کیلئے بنائی گئی آرگنائزیشن ایکٹ پاکستان لوگ موجود ہیں جو ان کی ہر ممکن مدد کریں گے چاہے وہ معاشی مسائل ہوں یا صحت کے مسائل ہوں۔