چینی اداکار کی شو کے دوران وِگ اتر گئی
بیجنگ(شوبزڈیسک)گیم شو کے دورانچین کے معروف اداکار شن ژے یوان کی وَگ اُتر گئی جس نے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔۔
وائرل ویڈیو میں اداکار کو چینی گیم شو ‘کیپ رننگ’ میں دیکھا جاسکتا ہے ،ایک سیگمینٹ کے دوران گیم ہارنے پر انہیں سزا دی گئی اور ساتھی اداکاروں کو ان کے چہرے پر پانی کی بالٹی ڈالنے کا کہا گیا۔ اسی دوران اداکار کی وِگ اتر گئی اور ساتھی اداکار یہ منظر دیکھ کر ہنسنے لگے اور ایک اداکار نے فوراً ان کی وِگ کو ان کے سر پر دوبارہ لگا دیا ۔