میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے :عثمان مختار
کراچی (آئی این پی)اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ جو میرے والد کی غلطیاں تھیں، وہ میں نہیں دہراؤں گا۔ ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے۔۔۔
میرے والد کا رویہ میرے ساتھ بہت زیادہ خراب تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ اسے درست سمجھتے ہوں لیکن میرے لیے وہ ٹھیک نہیں تھا۔اداکار کے مطابق ان کے والد کے رویے نے انہیں متاثر کیا ہے ، جس کی بنیاد پر ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتے ۔