اداکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دیدی
کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دیدی۔ انجلین ملک کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی اپنے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔
انجلین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک سکین ایک فتح ہے ، لیکن سفر جاری ہے ۔اداکارہ نے بتایا کہ طبی طور پر کینسر سے پاک قرار دینے کے لیے صاف سکین کیلئے 2 سے 5 سال لگتے ہیں اور کبھی کبھی 10سال بھی لگ سکتے ہیں، تو ہاں اب میں کینسر سے پاک ہوں۔