آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹومی لی کی نوجوان بیٹی کی لاش برآمد
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹومی لی جونز کی نوجوان بیٹی سابقہ چائلڈ سٹار وکٹوریہ جونز ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔۔۔۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 34 سالہ وکٹوریہ سان فرانسسکو کے فیئرمونٹ ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔سان فرانسسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ صبح سویرے ہوٹل سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع ملی، پیرا میڈیکس عملے نے ہوٹل پہنچ پر خاتون کو مردہ قرار دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ۔