خواتین کی کامیابیوں پر انکا ساتھ دینا چاہیے :صبا قمر
کراچی (آئی این پی)اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کیلئے خواتین کے متعلق مضبوط اور بامعنی پیغام شیئر کیا ہے ۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ایک معاشرے کے طور پر ہمیں زیادہ مہربان اور ذمہ دار ہونا سیکھنا ہوگا، خواتین کی کامیابیوں پر سوال اٹھانے ، انہیں بے عزت کرنے یا جھوٹی کہانیوں کے ذریعے نیچا دکھانے کے بجائے ان کا ساتھ دینا چاہیے ، اصل ترقی ایک دوسرے کو اوپر اٹھانے میں ہے ، گرانے میں نہیں،ایک وقت تھا جب میرے بارے میں جھوٹے بیانات دئیے گئے ، جس کے بعد معذرت کی گئی، معذرت اپنی جگہ اہم ہے ، مگر ہمیں یہ سوال خود سے ضرور کرنا چاہیے کہ کیا کسی عورت کی عزت کو بغیر حقائق اور تصدیق کے مجروح کیا جانا چاہیے ؟ اس شعور کی اشد ضرورت ہے ۔