سر میں جوؤں نے ڈیرہ جمالیا تھا، ندا یاسر کا انکشاف
لاہور (این این آئی)میزبان، اداکارہ ندا یاسر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ ندا یاسر نے بتایا کہ انھوں نے دبئی سے ہیئر ایکسٹینشنز لگوائی تھیں۔
جسے مکمل طریقے سے بالوں میں سلوایا گیا تھا اور وہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت بھی لگ رہی تھیں تاہم شیمپو کے بعد ان کے قدرتی بال تو جلد خشک ہو جاتے تھے لیکن جس حصے میں ایکسٹینشنز لگی ہوتی تھیں وہ اکثر نم رہتا تھا جس کی وجہ سے وہ جگہ جوؤں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گئی،میں نے فورا پارلر جا کر ہیئر ایکسٹینشنز اتروا دیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ۔