تارا سوتاریہ اور بزنس مین اداکار ویر پہاڑیا کے درمیان علیحدگی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریہ اور بزنس مین اداکار ویر پہاڑیا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر خاموشی سے اپنا رشتہ ختم کر دیا ہے ۔ یہ خبر اے پی ڈھلون کے ممبئی کنسرٹ میں پیش آنے والے وائرل لمحے کے چند ہی دن بعد سامنے آئی ہے ۔کنسرٹ کے دوران تارا سوتاریہ سٹیج پر اے پی کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آئیں،گلوکار اداکارہ کو گلے لگاتے اور گال پر بوسہ دیتے ہیں، سامعین میں بیٹھے ویر پہاڑیا کے تاثرات کوسوشل میڈیا صارفین نے غیر آرام دہ قرار دیا۔