آوارہ کتوں کے معاملے پر بھارتی اداکارہ کے متنازعہ کمنٹس پر بحث

آوارہ کتوں کے معاملے پر بھارتی  اداکارہ کے متنازعہ کمنٹس پر بحث

ممبئی (آئی این پی)جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رامیا کے آوارہ کتوں کے معاملے پر متنازعہ کمنٹس نے بحث چھیڑ دی۔

اداکارہ رامیا نے آوارہ کتوں اور عوامی سلامتی سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدے پر سخت سماجی مماثلت پیش کی،اداکارہ نے کہا کہ میں مرد کے ذہن کو نہیں پڑھ سکتی، یہ بھی نہیں جان سکتی کہ وہ کب ریپ کردے گا، تو پھر کیا تمام مردوں کو جیل میں ڈال دینا چاہیے ؟ان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے سڑکوں پر آوارہ کتوں اور دیگر جانوروں کے آزادانہ پھرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں