ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اریجیت سنگھ نے نیا گانا ریلیز کر دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے گلوکار اریجیت سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد پہلا گانا ‘عشق کا فیور’ جاری کر دیا۔
ایک ہفتہ قبل پلے بیک گلوکاری سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے 38 سالہ گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنا نیا گانا جاری کر کے مداحوں کے دل خوش کر دئیے۔ گزشتہ روز شاہد کپور کی آنے والی فلم ‘او رومیؤ’ کا نیا گانا عشق کا فیور ریلیز کیا گیا، جو ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد گلوکار کا پہلا گانا ہے۔