ڈپریشن نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا:کپل شرما
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے 36 سال کی عمر میں ڈپریشن کے ساتھ جدوجہد کے بارے میں تفصیلات بتادیں۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ہر مرحلے کی اپنی الگ خصوصیات تھیں، 36 سال کی عمر میں ڈپریشن نے مجھے سخت متاثر کیا اور میں مکمل طور پر نیچے چلا گیا، لوگ کہنے لگے کہ یہ ختم ہو گیا، پھر میں نے شادی کی، پھر شو واپس آیا اور میں نے دوبارہ 300 سے زائد ایپیسوڈز کیں۔ کپل نے کہا کہ نیک نیتی سے کام کرنے کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔