تعلیم کی خاطر سلمان خان کیساتھ کام سے انکار کیا تھا:شردھا کپور
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
شردھا کپور کا اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہنا ہے کہ جب وہ 15 یا 16 سال کی تھیں تو انہیں فلم لکی میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور میں سکول کی تعلیم مکمل کرکے کالج جانا چاہتی تھی اس وقت اس فلم کی پیشکش پر انکار کرنا اور تعلیم پر توجہ دینا آسان نہیں تھا ۔