ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی:جیا علی
لاہور(آئی این پی)اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی جبکہ ماہرہ خان کی والدہ کا کردار نبھانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔
کیونکہ انہیں عمر کے حوالے سے کسی قسم کا عدم تحفظ نہیں،ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ایک سوال آپ کس اداکار کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گی؟ کے جواب میں جیا علی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں ہمایوں سعید کے ساتھ میں کام نہیں کرنا چاہوں گی اگرچہ وہ ایک بڑے اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور ایک اچھے انسان بھی ہیں لیکن کسی وجہ سے میں ان کے ساتھ خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی۔