فلم دھورندر ٹو کو ’’ترچھی ٹوپی والے‘‘ نے مشکل میں ڈال دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم ‘دھورندر ٹو، دی ریوینج’ بھی پہلی کی طرح مسلسل کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی جا رہی ہے مگر اب معاملہ ایک ایسا موڑ مڑ گیا ہے جس کو انڈین میڈیا فلم کے لیے ‘بیڈ نیوز’ قرار دے رہا ہے۔
یہ معاملہ تقریباً ساڑھے تین دہائیوں قبل فلم تری دیو کے گانے ‘ترچھی ٹوپی والے’ سے متعلق ہے ۔ دھورندر ٹو کے ایک سین میں یہ سنائی دیتا ہے جس پر تریمورتی فلمز نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور فلمساز اور ڈائریکٹر پر الزام لگایا گیا ہے کہ گانے کو ری مکس کر کے فلم میں شامل کرنے سے قبل باضابطہ طور پر اجازت نہیں لی گئی۔